نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 14 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی

news-details

کراچی: (بدھ: 30نومبر2022) نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے رہائشیوں کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔
چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟ کےالیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عملدرآمد کیا گیا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔