ملتان ٹیسٹ: بولرز کی محنت پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا، پہلی اننگز میں قومی ٹیم 202 رنز پر ڈھیر

news-details

ملتان: (هفتہ: 10دسمبر2022ء) انگلینڈ کیخلاف ملتان ٹیسٹ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم صرف 202 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔
دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، فہیم اشرف 2 ، محمد علی اور زاہد محمود صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان کو بھی جیک لیچ نے بولڈ کردیا اس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے، زاہد محمود کو مارک ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا.