دورہ پاکستان؛ نیوزی لینڈ نے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

news-details

لاہور: (جمعرات: 15 دسمبر2022ء) کین ولیمسن کی قیادت سے دستبرداری کے ساتھ ہی دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت ٹِم ساؤتھی کے سپرد کی گئی ہے اور نائب کپتان ٹام لیتھم ہوں گے جبکہ کین ولیمسن بطور بیٹر کھیلیں گے۔
کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن (کمر کی انجری) کے باعث اسکواڈ کا نہیں ہیں، البتہ تجربہ کار اسپنر ایش سودھی اور گلین فلپس کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز نیوزی لینڈ کے لیے اس عرصے کی آخری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اِش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے، اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل،کین ولیم سن ،نیل ویگنر اور ول ینگ شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا.