چین میں کورونا پھر بے قابو، میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قلت، بیجنگ کی سڑکیں سنسان

news-details

بیجنگ: (جمعرات: 15 دسمبر2022ء) چین میں کورونا بے قابو ہونے لگا، میڈیکل اسٹورز پر ادویات کم پڑگئیں، اسپتالوں کے باہر بخار میں مبتلا لوگوں کا رش لگ گیا۔ کورونا کی تازہ لہر میں سب سے زیادہ بیجنگ متاثر ہوا ہے جہاں سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں اور کلینکس کے باہر بخار میں مبتلا لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
چین نے گزشتہ ہفتے بھرپور عوامی احتجاج کے باعث زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت بڑے پیمانے پر پی سی آر ٹیسٹنگ اب لازمی نہیں ہے اور ہلکی علامات والے افراد کو فیلڈ ہسپتالوں کے بجائے گھر پر علاج کی اجازت دی گئی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے کیسز کی صحیح تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے.