پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

news-details

کراچی: (منگل: 20 دسمبر2022ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پیر کے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 40 ہزار 970 پر بند ہوا تھا، منگل کو کاروبار کا آغاز نسبتاً تیزی سے ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 37 کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
تھوڑے وقت کی تیزی کے بعد شیئرز بازار کو مندی نے آگھیرا اور انڈیکس 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے بعد 39 ہزار 500 کی سطح پر آگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی سب سے بڑی وجہ معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہونا ہے، اس کے علاوہ سیاسی صورت حال ابتر ہونے کی وجہ سے ب ھی سرمایہ کار خوف کا شکار ہیں.