عامر لیاقت نازیبا ویڈیو معاملہ:سائبر کرائم سرکل نے لاہور کے ایک یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرليا

news-details

لاہور: (منگل: 27 دسمبر2022ء) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔ نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹیوبر کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی ویڈیوز اس نے اپ لوڈ نہیں کیں، یہ ویڈیوز ان کے موبائل میں تھیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ یہ کیسے شیئر ہوئیں.