یکم جنوری 2023 سے کروڑوں موبائل فونز پر واتس ایپ کام نہیں کرے گا

news-details

اسلام آباد: (هفتہ: 31دسمبر2022ء) یکم جنوری 2023 سے ایپل ، سام سنگ ، ہواوے اور ایل جی (LG) سمیت کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے
واٹس ایپ اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے۔ میٹا کی ملکیت والی ایپ جدید ترین سسٹم سافٹ ویئرز کو سپورٹ کرنے اور ان سے مطابقت کے لیے اپ ڈیٹس بھی تیار کرتی ہے چاہے وہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب ہو۔
اسی وجہ سے ہر سال واٹس ایپ پرانے آپریٹنگ ورژنز کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دیتا ہے تاکہ صارفین بھی نئی اپ ڈیٹس پر توجہ دے سکیں۔ اس سال بھی 31 دسمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے ماڈل سمیت پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے کروڑوں پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کررہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری 2023 سے ایپل (Apple)، سام سنگ (Samsung) ، ہواوے (Huawei) اور ایل جی (LG) جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔ صارفن کی سہولت کے لئے ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ان ماڈلز کی فہرست پیش کررہے ہیں جن پر یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں کرے گی۔