اسلام آباد: (بدھ: 04جنوری2023ء) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔جس سے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی نئی قسم کے 5کیسز سامنے آئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ قسم چین میں تیزی سے پھیلنے والا بی ایف سیون نہیں، ایکس بی بی ہے۔