کراچی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی 136 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

news-details

کراچی: (جمعرات: 05 جنوری2023ء) کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور کیویز کو گرین کیپس پر 178 رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان کے 136 رنز بنا لیے ہیں، ٹام بلنڈل 17 اور بریسویل ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے جبکہ کین ولیمسن 41 رنز پر ابرار احمد کی بیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ حسن علی نے ہنری نکولس کو 5 رنز پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم گزشتہ روز کے اسکور میں محض ایک رنز کا اضافہ کرسکی، ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے، قومی ٹیم کے ہیرو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 125 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے، انکی اننگز میں 17 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے آج پاکستان کی آخری وکٹ اِش سودھی کے حصے میں آئی۔
نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیون کانوے صفر کے انفرادی اسکور پر وکٹ جلد گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن لیتھم 62 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کین ولیمسن 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔