کراچی: (جمعہ: 06 جنوری2023ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد بیٹر سعود کیساتھ ملکر پاکستان کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے کیلئے کوشاں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنالیے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستان صفر پر 2 کھلاڑیوں کے آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرسکے اور 12 کے انفرادی سکور پر امام بھی سودھی کا شکار ہو گئے، کپتان بابراعظم 27، شان مسعود 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد اور سعود شکیل بالترتیب 29 اور 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 140 رنز درکار ہیں جبکہ 5 وکٹیں باقی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اِش سودھی اور مائیکل پریسویل نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔