ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فروری میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

news-details

دبئی : (هفتہ: 07 جنوری2023ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فروری میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی جانب سے ٹینس کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی ، ان کا کہنا تھا کہ میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھی ، ہم ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز میں پہنچ رہے تھے لیکن انجری کا شکار ہو گئی۔
36 سالہ ثانیہ مرزا رواں ماہ آسٹریلین اوپن میں خواتین کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈینیلینا کے ساتھ کورٹ میں نظر آئیں گی، جو کہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ میں ان کی بطور کھلاڑی آخری شرکت ہوگی۔ کہنی کی چوٹ کی وجہ سے وہ گزشتہ سال یو ایس اوپن سے محروم ہونے کے بعد کسی گرینڈ سلیم ایونٹ میں ان کی آخری شرکت ہوگی۔
ٹینس سے متعلق ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں اپنی شرائط پر کام کرنا پسند کرتی ہوں، میں 2022 میں ہی ڈبلیو ٹی اے کے فائنلز کے بعد ریٹائر ہونا چاہتی تھی لیکن فتںس مسائل آڑے آگئے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ انجری کی وجہ سے میرا کیریئرختم ہو، اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔دبئی ٹینس چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے ڈبلز میں قازقستان کی اینا ڈیلینا کے ساتھ حصہ لیں گی۔ ثانیہ مرز نے اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیم ڈبلزٹائٹل جیتے ہیں۔ ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی ڈبلز کے مقابلوں میں وہ میڈلز اور کامیابیاں سمیٹ چکی ہیں، انہوں نے 2010 میں دہلی میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سنگلز میں چاندی جبکہ ڈبلز میں کانسی کا میڈل جیتا تھا، ایشین گیمز میں انہوں نے مجموعی طورپر سات میڈلز حاصل کیے ہیں۔