پہلا ون ڈے: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ،37 رنز 2کھلاڑی آؤٹ

news-details

کراچی: (پير: 09 جنوری2023ء) سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔ سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 37 رنز بنا لیے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
قومی ٹیم میں لیگ سپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔
قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حارث سہیل، سلمان آغا، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، حارث رؤف، نسیم شاہ۔ شامل هين. نیوزی لینڈ ٹیم مين فن ایلن، ڈیون کانوے، کپتان کین ولیمسن، ڈیرل مچل، وکٹ کیپر ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر، ہنری شپلی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن شامل هين.