ڈریپ نے 100 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی

news-details

لاہور : (هفتہ: 14 جنوری2023ء) ڈریپ کی کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور دماغی امراض کی ادویہ کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش ڈریپ نے 110 ادویہ کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کردی ہے۔
ڈریپ نے 110 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اور حکومت سے ان ادویہ کی قیمتیں 10 سے 50 فیصد بڑھانے کی سفارش کردی ہے۔ ڈریپ کی جانب سے کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور دماغی امراض کی دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے،
کہا گیا ہے کہ ملک میں عدم دستیاب 110 دواؤں کی قیمت بڑھائی جائے، اور دواؤں کی قیمت میں 10 سے 50 فيصد تک اضافے کی تجويز دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈریپ اس سے پہلے دواؤں کے ممکنہ بحران کی مسلسل تردید کرتا رہا ہے۔