اسٹار فٹبالر رونالڈو نے ریاض میں گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کرلیا

news-details

ریاض: (منگل: 17 جنوری2023ء) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں تاہم انہوں نے دارلحکومت ریاض میں اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
سماجیہ رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے بچوں کے ہمراہ ریاض بولیوارڈ ورلڈ کے تفریحی مقام کی تصاویر شیئر کی۔ جورجینا اور رونالڈو سنہ 2016 سے ایک ساتھ ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں جبکہ جورجینا رونالڈو کے تین دیگر بچوں کی سوتیلی ماں ہے۔
دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان میچ دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ چکی ہے۔ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور النصر ایف سی کے درمیان میچ 22 جنوری اتوار کو شیڈول ہے۔