ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ؛ 275 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا

news-details

کراچی: (پير:30 جنوری2023ء) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ ملک کی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی تاریخی بے قدری جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کی طرح رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے ہی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر (30 جنوری) کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں 7 روپے 3 پیسے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قدر 269 روپے 63 پیسے کے مساوی ہوگئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپیہ ہفتے کے مقابلے میں مزید ایک روپیہ بڑھ کر 275 روپے کا ہوگیا۔
حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدے اور قرض کی بحالی کے لیے ڈالر کو مارکیٹ کی طلب کے مطابق کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد سے اب تک ڈالر انٹر بینک میں 39 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 35 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔