فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے

news-details

لاہور: (پیر: 22 مئی 2023ء) پاکستان کے فاسٹ باؤلرشاہین آفریدی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈروانہ ہوگئے۔شاہین آفریدی ٹی ٹوئینٹی بلاسٹ میں نوٹنگھم شائرکی نمائندگی کریں گے۔

قومی آل راونڈر شاداب خان بھی وائیٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لئے انگلینڈ روانہ،شاداب خان وائیٹیلٹی بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کرینگے۔ اس موقع پرشاداب خان کا کہنا تھا کہ وائیٹیلٹی بلاسٹ میں کھیلنےکاتجربہ شاندارہوگا، اسپنر ہونے کے ناطے ایسے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

واضح رہے کہ شاداب خان،اظہرعلی،زمان خان سمیت10پاکستانی پلیئرز کاؤنٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہیں۔