کراچی میں ٹائیفائیڈ کے کیسز بڑھنے لگے، محکمہ صحت نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

news-details

کراچی: (پیر: 22 مئی 2023ء) کراچی میں ڈی آر ٹائیفائیڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری پر عملدرآمد کیا جائے، ٹائیفائیڈ کی تشخیص کیلئے وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ نہ کروائے جائیں۔ کراچی میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ نے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈی جی محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ ایڈوائزری پر عمل درآمد کیا جائے، ٹائیفائیڈ کی تشخیص کیلئے وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ نہ کروائے جائیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بخار کے علاج کیلئے غیر ضروری طور پر اینٹی بایوٹک ادویات نہ دی جائیں، ایکس ڈی آرٹائیفائیڈ کے علاج کی دوا غیر ضروری طور پر تجویز نہ کی جائے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ ایزیتھرو مائسن ایک ڈی آر ٹائیفائیڈ کیلئے موزوں دوا نہیں ہے، اسے بھی تجویز نہ کیا جائے، ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے علاج کی مخصوص اینٹی بایوٹک ادویات صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کے بعد دی جائیں۔ واضح رہے کہ ماہرین صحت نے ویکسینیشن سے محروم رہ جانے والے بچوں کو ویکسین لگانے کی بھی سفارش کی ہے۔