کانز فلم فیسٹیول :ماڈل نے احتجاجاً خود پر نقلی خون پھینک دیا

news-details

پیرس: (بدھ:  24 مئی2023ء)  پیرس میں جاری 76 ویں کانز فلم فیسٹیول کے دوران ماڈل نے اچانک اپنے لباس سے نقلی خون کے 2 کیپسولز نکال کر خود پر ڈال لئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم ’ACIDE‘ کی نمائش کے دوران ریڈ کارپٹ پر ماڈل نے سیڑھیوں پر سکیورٹی سٹاف سے آگے نکل کر اپنے لباس سے لال رنگ کے 2 کیپسولز نکال کر خود پر استعمال کئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے احتجاج کے طور پر اس نقلی خون کو اپنے چہرے اور جسم پر لگایا۔ رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر تمام میڈیا کے نمائندے اس کی طرف متوجہ ہوگئے جبکہ سکیورٹی سٹاف نے فوراً ایکشن لیا اور خاتون کو پکڑ کر باہر لے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں والا لباس پہن رکھا تھا اور اس نے روس پر یوکرین کے حملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے ایسا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کانز فلم فیسٹیول کے دوران یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روسی فورسز کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ یاد رہے کہ فلمی دنیا کے معتبر ترین میلوں میں سے ایک کانز فیسٹیول 16 مئی سے 27 مئی تک جاری رہے گا۔