فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے: بہروز سبزواری کی وضاحت

news-details

کراچی:(اتوار:  28 مئی2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے پاک فوج کے حوالے سے خود سے منسوب وائرل آڈیو کے سلسلے میں وضاحت دی ہے۔

بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی وائرل آڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کیلئے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں، اللہ اُن سے حساب لے گا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔

اداکار نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے، سب اللہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج سلامت رہے۔