میئر کراچی کا الیکشن: بیرسٹرمرتضی وہاب اور حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات درست قرار، انتخابات 15 جون کو ہوں گے

news-details

کراچی: (اتوار: 11 جون 2023ء) کراچی کے میئر اور ڈپٹی کے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑٹال کے اخری روز پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار بیرسٹرمرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے کاغذات درست قرار دیدیے گئے۔

کراچی صوبائی الیکشن آفس میں پیپپلزپارٹی کی جانب سے مرتضی وہاب کے کورنگ کے امیدوار نجمی عالم ،ڈپٹی میئر کے امیدوار پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ مراد کے بھی کا غزات درست قرار دے دیئے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ،سیف الدین ایڈووکیٹ اور قاضی صدرالدین جنید مکاتی کے بھی کاغذات درست قرار دے دیئے گئے۔

واضح رہے کہ سٹی کونسل کراچی مجموعی طور پر 367 اراکین پر مشتمل ہے جن میں 246 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین براہ راست منتخب ہوئے اور 121 مخصوص نشستیں ہیں جو کہ 15 جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں جیتی گئی یونین کونسلوں کی تعداد کے تناسب سے پارٹیوں کو الاٹ کی گئیں۔ ایک یو سی کا نتیجہ روک دیا گیا ہے، ایوان اب 366 اراکین پر مشتمل ہے اور 184 اراکین کی حمایت حاصل کرنے والی جماعت 15 جون کو کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔

حکام کے مطابق پیپلز پارٹی سٹی کونسل میں 155 نشستوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، جماعت اسلامی دوسری سب سے بڑی جماعت ہے جس کی مجموعی سیٹیں 130 نشستیں ہیں۔ پی ٹی آئی کو کُل 63 نشستیں ملی ہیں جن میں خواتین کی 14 سیٹیں شامل ہیں، 2 نشستیں مزدوروں، اقلیتوں اور نوجوانوں کے لیے اور ایک ایک معذور افراد اور خواجہ سراؤں کے لیے مخصوص ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ میئر کے لیے مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔