کراچی: (اتوار: 11 جون 2023ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے گفتگوکہا ،پہلی بارسندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنےگی تمام اضلاع کےچیئرمین اورمیئرکراچی اورحیدرآباد پی پی کا ہوگا۔
دوران کانفرنس مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ترقی کی وجہ وہاں استحکام ہے،پچھلے 5 سال سندھ میں ایک وزیرخزانہ وفاق میں 6 وزیرخزانہ رہے، یہ استحکام پی پی پورے پاکستان میں لائے گی۔ پی پی سندھ کے لوگو ں کی خدمت کرتی ہے،لوگوں نے موقع دیا ہم نے ڈیلیورکیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سندھ کا59واں 2.25 ٹریلین کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ میں ہمارے 4 بڑے اہداف ہیں جن کے لیے 8 سوارب مختص کئے، کرنٹ کیپیٹل میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے قرضے لئے ہیں مگرہم ان کو ری پے بھی کر رہے ہیں، ترقیاتی بجٹ 700ارب کا ہے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے ہم قرضے لیتے ہیں۔
سمندری طوفان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی برسات کا امکان ہے، کہا جا رہا ہے30 فٹ لہریں آسکتی ہیں، ٹھٹھہ ، سجاول، بدین میں اگرانخلاکی ضرورت ہے تو حکام سے بات کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 8 سے9 ہزار فیملیز کا انخلا کرنا پڑے گا ان کے لیے پکی جگہ دیکھ رہے ہیں،عوام سے بھی گزارش ہے طوفان والے دن بےجا گھروں سے باہر نہ رہیں، ہماری تیاری مکمل ہے،کوشش ہے مل کرقدرتی آفت کامقابلہ کریں اورنقصان کم سےکم ہو۔