شکارپور:سیاہ کاری کے معاملے پر فائرنگ 2 خواتین سمیت 6 افراد جان بحق

news-details

شکارپور: (جمعرات: 15 جون 2023ء) شکارپور میں جتوئی قبیلے دودانی کے دو گروپوں، ضدو اور رتو گروپ میں آج صبح سیاہ کاری کے معاملے پر فائرنگ کا واقعا پیش فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جان بحق ہوگئی پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے خانپور اسپتال منتقل کی جارہی ہے جاں بحق ہونے والوں میں مائی خاتون ، پرویزاں مائی ، رتو، ارشاد ،بخش علی ،اور سوڈر  کے ناموں سے ہوئی دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی سیاہ کاری کے  معاملے پر ہوئی ہے حکام کا کہنا ہے کہ دو گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے،صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔