گورنر سندھ کا کم آمدن والے افراد کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

news-details

کراچی: (ہفتہ: 01 جولائی2023ء)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہو یا میرا اپنا گھرعوام سے تعلق جڑا رہے گا۔

اپنے ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جن کی تنخواہ 35 سے 40 ہزار ہے عید کے بعد ان کیلئے مفت ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے کئے جائیں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہو گی، کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے شہر کے اچھے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں گے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے مطابق  مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات میں مخیر حضرات کا تعاون شامل ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر، عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔