شیریں مزاری نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

news-details

اسلام آباد: (منگل:  11 جولائی 2023ء) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری نے بیرون ملک جانے سے روکنے کی پی این آئی ایل لسٹ میں شامل نام نکلوانے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیریسٹر احسن جے پیرزادہ کے ذریعے دائر کی گئی ۔

شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں شیریں مزاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے۔