لاہور: (منگل: 11 جولائی 2023ء) لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرلی۔ لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
بینکنگ جرائم کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کی عوض چوہدری پرویزالہٰی کی ضمانت منظور کی۔ بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے ضمانت پر سماعت کی۔
خیال رہے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہیٰ اس وقت منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔ پرویزالہیٰ کو 26 جون کو اینٹی کرپشن کیس ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔