حیدراباد پریس کلب صحافیوں کی ترجمانی کر سکتا ہے، کوئی دوسرا پلیٹ فارم تفرقہ ڈالنے کی سازش ہوگی: مصطفی بلال شیخ

news-details

حیدراباد: (پير: 17 جولائی 2023ء) چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن مصطفی بلال شیخ نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب جانے کے حوالے سے جو خبر چل رہی ہے اس کے حوالے سے مجھے کچھ علم نہیں تھا

چیئرمین مصطفی بلال شیخ نے کہا ہے کہ میں نیشنل پریس کلب کے حوالے سے لاعلم تھا مجھے صرف یہی بتایا گیا تھا کہ یہ  ویب چینلز کا دفتر ہے جہاں صحافیوں سے ملاقات کرنی ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ حیدراباد پریس کلب ہی واحد پریس کلب ہے جو صحافیوں کی ترجمانی کر سکتا ہے اس کے علاوہ کوئی دوسرا پریس کلب صحافیوں کی ترجمانی کرنے کی بجائے ان میں تفرقہ ڈالنے کی سازش ہوگی. میں وضاحت کرتا ہوں کہ میرے علم میں نہیں تھا کہ  نیشنل پریس کلب کے نام سے کوئی دوسرا نام نہاد پریس کلب  بنایا گیا ہے

بعدازاں چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی نے کہا ہے کہ نیشنل پریس کلب حیدر آباد کے نام سے ایک پلیٹ فارم بنایا گیا جس کا افتتاح کمشنر حیدرآباد ڈویژن سے کروایا گیا۔ بعد ازاں کمشنر حیدرآبادڈویژن کے تردیدی اخباری بیان سے واضح ہو گیا کہ نیشنل پریس کلب ایک غیر پیشہ وارانہ لوگوں کا پلیٹ فارم ہے۔ جس کے بعد حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے لکھا گیا مبارکباد کا خط واپس لے لیا گیا ہے۔ کیونکہ حیدرآباد میں صحافیوں کی نمائندگی کرنے والا ایک ہی رجسٹر ڈ اور مستند پلیٹ فارم ہے اور وہ حیدر آباد پریس کلب ہے۔

حیدرآباد پریس کلب نے ہمیشہ تاجر برادری کا ساتھ دیا اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اپنے اس غیر دانستہ عمل پر حیدر آباد پریس کلب کے عہدیداران، ممبران اور تمام سینئر صحافیوں سے اُن کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہے۔