ڈینگی کا پھیلاؤ مزید تیز:صوبےبھرمیں 39 کیسز رپورٹ،مثبت مریضوں کی تعداد 322 ہوگئی

news-details

لاہور:(اتوار: 27 اگست2023ء) لاہورمیں رواں برس ڈینگی بخارکےمثبت مریضوں کی تعداد 322 ہوگئی لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھرکاپھیلاؤ تیز، 24 گھنٹے کے دوران صوبےبھرمیں 39 ڈینگی کےمریض سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد927 ہوگئی۔ گزشتہ روزلاہورسےڈینگی بخارکے18مریض سامنے آئے۔ لاہورمیں رواں برس ڈینگی بخارکےمثبت مریضوں کی تعداد 322 ہوگئی۔

24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے 4 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔ شیخوپورہ، قصور،چکوال سے بھی 2،2 کیسز سامنے آئے۔ پنجاب کےاسپتالوں میں اس وقت ڈینگی بخارکے47 مریض زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے کےاسپتالوں میں2678 بسترڈینگی مریضوں کےلیےمختص کیے گئے ہیں۔