آج بانی پاکستان قائداعظم کی 75 ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

news-details

کراچی: (پير:11ستمبر2023ء)برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دینے والے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مزار قائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، وزیراعلیٰ اورگورنر سندھ نے مزار پرحاضری دی۔

شہر کی بندرگاہ کے قریب واقع عمارت وزیر مینشن میں1876کو پیدا ہونے والے محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کوعلیحدہ شناخت اور نصب العین دیا، قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948ء کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے، ان کو ہم سے بچھڑے 75 برس بیت چکے ہیں، قائد اعظم کی آخری آرام گاہ کراچی میں موجود ہے، مزار قائد کے احاطے میں ہی ایوان نوادرات ہے جہاں بابائے قوم کے زیر استعمال رہنے والا سامان موجود ہے۔

بانی پاکستان کے مزار پر تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی سے ہواجس میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کے اراکین شریک ہوئے۔بعدازاں وزیراعلیٰ،گورنر سندھ کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور ڈی جی رینجرز نے سندھ مزار پر حاضری دی۔