پاکستان سے 200 افغان مہاجرین کو لے کرخصوصی پرواز برطانیہ روانہ

news-details

کراچی: (جمعرات:26ستمبر2023ء) پاکستان سے افغان مہاجرین کو لے کر پہلی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ ہوگئی۔  ذرائع کے مطابق  پہلی پرواز کے ذریعے خواتین اور بچوں سمیت  200 افغان شہری برطانیہ روانہ ہوئے ۔

افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330  طیارے استعمال کیے جائینگے۔ پاکستان سے ڈھائی سے تین ہزار افغان شہری  12 پروازوں کے ذریعے برطانیہ منتقل کیے جائیں گے۔

افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے خصوصی پروازیں آج سے دسمبر کے وسط یا اختتام تک آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کی روانگی کے موقع پر ایف آئی اے،کسٹمز،ائیرپورٹ سکیورٹی اور سول ایوی ایشن حکام موجود ہونگے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے گزشتہ روز سول ایوی ایشن کے حکام سے ملاقات میں افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔