کراچی : کھارادرپولیس کاجعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، 5 ملزمان گرفتار

news-details

کراچی: (اتوار: 05 نومبر2023ء) کھارادرپولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارکرجعلی ادویات اوربام تیارکرکے فروخت والے5 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

چھاپے کے دوران جعلی فیکٹری سے گرائپ واٹر، گلوکلوز اوراورمختلف اقسام کے بام کے برآمد کرلیے۔ کھارادرپولیس نے صرافہ بازارکے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارکر جعلی ادویات اور بام تیار کرکے فروخت والے 5 ملزمان محمد فاروق، شاہ محمد شاہ ، غلام حسین شاہ ، حسن شاہ اور مراد علی شاہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گرائپ واٹر کے 44 کارٹنز، گلوکلوز ایک کارٹن اورمختلف اقسام کے بام کے 8 کارٹنز برآمدکر لیے۔

ایس ایچ اوکھارادرآغا عبدالرشید کے مطابق گرفتار ملزمان گرائپ واٹر،گلوکوزاورمختلف اقسام کے بام تیار کرکے شہربھرمیں سپلائی کررہےتھے،گرفتارملزمان کےخلاف مقدمہ الزام نمبر23/349بجرم دفعات 420،482،486،66۔1،66اے کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہے پولیس انہیں بھی جلد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائے گی .