ڈریپ نے جان بچانے والی ادویات کی ہنگامی بنیادوں پر رجسٹریشن کی منظوری دے دی

news-details

اسلام آباد: (منگل:  05 دسمبر2023ء) ڈریپ نے اینستھیزیا انجکشن، اینٹی کینسر ادویات رجسٹریشن کی منظوری دے دی، رجسٹریشن سے مارکیٹ میں کینسر،شوگر،مرگی ادویات فراہمی بہتر ہو گی،درآمد و مقامی تیاری کیلئے اینٹی کینسر ادویات کی بھی منظوری دے دی گئی،رجسٹریشن بورڈ نے انفلوئنزا ویکسینز انجیکشنز ، ہیپارن، اینوکسیپارن انجیکشنز رجسٹریشن منظوری دے دی ہے۔

نئی اینٹی شوگر دوا سیماگلوٹائڈ انجکشن کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی،وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں،مقامی طور پر ادویات تیاری و فروغ کیلئے فارما پارک بنارہے ہیں،فارما انڈسٹری کی صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔