پرتھ ٹیسٹ:وارنر کی سینچری، پاکستان نے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی پویلین بھیج دیئے

news-details

پرتھ: (جمعرات:  14 دسمبر2023ء) پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنالیے۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 154 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا نے اس وقت 75 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 322رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ کو شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ مارنس لبوشین کی وکٹ 16 رنز کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف نے لی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، خرم شہزاد، عامر جمال اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔