پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری، دو وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز اسکور کرلیے

news-details

پرتھ : (ہفتہ: 16 دسمبر2023ء)  پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفرپرگرگئی۔ خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ5 رنز پرگرگئی۔ لبوشین بھی 18گیندوں پر2رنز بنا کرخرم شہزادکی گیندپرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں دن کے آغاز پر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 271رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے 132 رنز اور 2 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تاہم 139 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 42، کپتان شان مسعود 30، خرم شہزاد 7، بابر اعظم 21، سعود شکیل 28، سرفراز احمد 3، فہیم اشرف 9 اور عامر جمال 10 رنز بنا سکے۔  آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے. شاہین آفریدی کو آخری وکٹ پرچھکا لگانے کی کوشش مہنگی پڑی اور وہ چاررنز بنا کرٹریوس ہیڈ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 3، مچل اسٹارک 2، پیٹ کمنز 2، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش 1، 1 وکٹ لے سکے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نےپہلی اننگز میں وارنرکے 164رنز کی مددسے487 رنز بنائےتھے۔