ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی خدشات:انسداد پولیو مہم ملتوی

news-details

پشاور: (اتوار: 17 دسمبر2023ء)  خیبرپختونخوا کے دو اہم اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان  میں انسداد پولیو مہم  18 دسمبر سے شروع ہونا تھی تاہم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے ، صوبے کے کئی شہروں خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں میں کئی دہشتگرد حملے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مہم ملتوی کردی گئی تھی۔