دورہ آسٹریلیا:دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا،نعمان علی بھی سیریز سے باہر

news-details

میلبورن: (ہفتہ: 23 دسمبر2023ء)  دورہ آسٹریلیا میں دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

نعمان علی نے گزشتہ روز اچانک پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی، جس کے نتیجے میں ان کے ایمرجنسی میں معائنہ اور اسکین کیے گئے جس میں اپینڈیکس کی تشخیص ہوئی۔میلبورن میں نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے نعمان علی سیریز کے بقیہ دونوں میچز میں سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

نعمان علی آج شام تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے ۔ نعمان علی کا متبادل بھجوانے یا نہ بھجوانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ اس سے پہلے ابرار احمد، خرم شہزاد بھی ان فٹ ہوچکے ہیں ۔ مسٹری اسپنر ابرار احمد بھی آسٹریلیا میں انجری کا شکار ہیں آف اسپنر ساجد خان کو فوری طور پر آسٹریلیا بلایا گیا تھا جو اس وقت میلبرن میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔