سڈنی ٹیسٹ :پاکستان نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، امام اور شاہین ڈراپ، صائم کا ڈیبیو

news-details

لاہور: (منگل:02 جنوری 2024ء) پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپنر بلے باز امام الحق اور نائب کپتان شاہین آفریدی کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں جبکہ سلمان علی آغا، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو گا، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکی ہے، قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے آخری میچ لازمی جیتنا ہو گا۔