سڈنی: (جمعرات:04 جنوری 2024ء) سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بارش اور خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے تاہم آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنالیے ہیں، اوپنر ڈیوڈ وارنر 34 جبکہ عثمان خواجہ 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارنس لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور عبداللہ شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم ایک اوور بیٹنگ کرسکی تھی۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116رنزبنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور وقف وقت سے پہلے چائے کا وقفہ کر دیا گیا، چائے کے وقفے پر مارنس لبوشین 23 اور سٹیو سمتھ 6 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 رنز درکار ہیں۔