مریم نواز سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ملاقات،صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ

news-details

لاہور: (جمعرات:22 فروری  2024ء)  نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جاتی امرا رائیونڈ میں سرکاری مصروفیات جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملاقات کی جس میں دونوں اعلی افسران نے صوبے کے انتظامی امور و امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز سے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی ملاقات کی۔ تمام سیکرٹریز نے نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ مریم نواز نے صوبائی سیکرٹریز کو عوامی و فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔