حیدرآباد: (جمعرات:29 فروری 2024ء) تھانہ بلدیہ کی حدود، بائی پاس موڑ پر منشیات سے بھری ٹرک پر پوليس کا چھاپہ، منشیات کی کھیپ برآمد، چھاپے کے دوران خام مال مین پوری کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی.
اے ایس پی رانا دلاور کے مطابق چھاپے میں 50 من خام مال مال مین پوری اور 5 سو تیار شدہ مین پوری برآمد، کرلی گئی. چھاپے کے دوران 3 سپلائرز محمد خلیل میر بحر، محمد فیاض میر بحر اور محمد راشد ملاح کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے ایس پی رانا دلاور نی بتایا گرفتار ملزمان کا تعلق مظفر گڑھ صوبہ پنجاب سے ہے، گرفتار سپلائرز بین الصوبائی منشیات و مین پوری سپلائرز گروہ کے کارندے ظاہر ہوئے ہیں، گرفتار سپلائرز برآمد خام مال و تیار شدہ مین پوری حیدرآباد شہر سمیت مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کیلئے جارہے تھے۔
پولیس نے سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی ٹرک MNK-9615 کو تحویل میں لے لیا، گرفتار سپلائرز کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔