حیدرآباد: (جمعہ:01 مارچ 2024ء) میئر حیدرآباد کاشف شورو کی زیر صدارت رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس منعقد، اجلاس میں کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر ظہور لکھن و دیگر محکموں کے افسران کی شرکت اجلاس میں امکانی بارشوں سے بچنے کے حوالے سے کیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس کے بعد میئر حیدرآباد کاشف شورو نی کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتي هوئي کها که ہم نے شہر میں انتظامات پہلے ہی کردئیے ہیں، تمام ادارے فیلڈ میں موجود ہیں سب لوگ کام کر رہے ہیں، آج کے اجلاس میں تمام ادارے موجود تھے، جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہے وہاں ختم کی جائے گی تاکہ نکاسی کے عمل رکاوٹ نہ ہو. واسا کو شہر میں اپگریڈ کیا جائے گا، واسا کو پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے، مئیر حیدرآباد ني کها که تمام ادارے موجود ہیں بارشوں کے دورانکسی بھی شہری کو پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا ہمیں نو ٹائون میں کام کرنے کے لئیے فنڈنگ ہورہی ہے. ہم اپنے ٹائونز سے رونیو اکھٹے کرکے وسائل میں اضافہ کریں گے.
میئر حیدرآباد کاشف شورو نی مزيد کها که پہلے نالوں میں سے بوریاں اور لاشیں ملتی تھی اب وہ دور ختم ہوگیا ہےپیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں کام کروارہی ہے ہم نے ایک پورا پلان بنایا ہے کہ کس طرح بارش کے بعد کے اقدامات کرنے ہیں جو ڈینجرز علاقے ہیں وہاں سے سائین بورڈ ہٹا دئیے گئے ہیں، برساتی نالوں کی صفائی کروائی گئی ہے اور اس وقت بھی چل رہی ہے، شہر کے ماسٹر پلان پر کام کیا جارہا ہے.