شہید عبد الغفار شیخ کی 8 ویں برسی کی تقریب کلکٹریٹ آف کسٹمز حیدر آباد میں منعقد

news-details

حیدر آباد: (بدھ:06 مارچ 2024ء)  محترم شہید عبد الغفار شیخ(تمغہ شجاعت) کی آج 8 ویں برسی کی تقریب  کلکٹریٹ آف کسٹمز حیدر آباد میں منعقد کی گئی, جس میں کلکٹر کسٹمز حیدرآباد، محترم چوہدری محمد اکرم  صاحب، ایڈیشنل کلکٹرطاہر عبّاس صاحب، اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈ کوارٹر ، حریم فاطمہ شیخ صاحبہ, ڈپٹی کلکٹر ہیڈ کوارٹر ، امجد لال جونیجو صاحب، شہید کے بیٹوں عبدالوحید، عبدالرؤف شیخ صاحب، شہید ضیاء کے بھائی ارشاد صاحب اور دوسرے محترم آفیسرز اور آفیشلز نے شرکت کی۔

کلکٹر کسٹمز چوہدری محمد اکرم صاحب نے شہید کو زبرست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے شہیدوں کے رہی ہوئی مراعات جس میں میریٹوریئس ریوارڈ، کامن پول فنڈ کی رقم اور ماہانہ بینو ويلینٹ فنڈ کی رہی ہوئی رقم بھی جلد از جلد شہید کی فیملی کو مل جائے گی۔ اور فاتحہ بھی کی گئی۔

بابا کے نام سے منسوب شہید  عبدالغفار شیخ  کسٹم چیک پوسٹ جیکب آباد پر بھی تقریب ہوئی، چیک پوسٹ   انچارج آصف گھمرو صاحب  اور دیگر  آفیسرز اور آفیشلز  نے بھی شہید کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت  پیش کیا اور دعا بھی کی گئی۔