حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،48 ہزار روپے جرمانہ وصول

news-details

حیدرآباد: (منگل:26  مارچ 2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی ہدایت پر آج  رمضان  المبارک کے چودھویں  روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طور پر28 تاجروں سے 48 ہزار  روپے جرمانہ وصول کیا گیا

تفصیلات کے مطابق مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے کے علاوہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت وصول کرنے پراسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد عبد الواحد چنہ نے مختیار کار فرحان جتوئی کے ہمراہ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالے12  تاجروں سے  30 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ نے مختیار کار غلام مصطفیٰ شر کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کاجائزہ لیا اور  10تاجروں سے  10ہزار روپے جرمانہ وصول کیا  اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی احسن مورائی نے مختیار کار مسرت مری کے ہمراھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 6تاجروں سے8 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا. تعلقہ لطیف آباد میں آج کاروائی نہیں کی گئی.

انتظامیہ کی جانب سے کاروائیوں کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور عوام الناس کو رلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی.