پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

news-details

کراچی: (جمعرات:28 مارچ 2024ء)  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 649 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 197 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رججان دیکھا جا رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 627 پوائنس اضافے کے بعد 67 ہزار عبور 177 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 641 پوائنٹس اضافے کیساتھ 66 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔