حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،18 تاجروں سے جرمانہ وصول

news-details

حیدرآباد: (ہفتہ:30 مارچ 2024ء)  ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی ہدایت پر آج  رمضان  المبارک کے انیسویں  روز بھی منافع خوروں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا مجموعی طور پر  18 تاجروں سے ایک لاکھ 35 ہزار  روپے جرمانہ وصول کیا گیا تفصیلات کے مطابق مناسب جگہ پر نرخ نامہ چسپاں نہ کرنے کے علاوہ گوشت، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اضافی قیمت  وصول کرنے پر

تعلقہ لطیف آباد میں مختیار کار ماجد سپیو اور اسسٹنٹ مختیار کار اسد الله جونیجو نے  کاروائی کرتے ہوئے 1تاجر سے 1 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا  اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد عبد الواحد چنہ نے مختیار کار فرحان جتوئی کے ہمراہ تعلقہ قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنیوالے  6تاجروں سے 20 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا  اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ نے مختیار کار مسرت بلوچ  کے ہمراہ مختلف مارکیٹس کاجائزہ لیا اور  6تاجروں سے 10ہزار  روپے جرمانہ وصول کیا

اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی انیس الرحمان عباسی نے مختیار کار عمران شبیر کھوکھر  کے ہمراھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 5تاجروں سے5 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا.  انتظامیہ کی جانب سے کاروائیوں کا یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور عوام الناس کو رلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی