حیدرآباد: حالی روڈ پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر پولیس مقابلے میں ہلاک

news-details

حیدرآباد (جمعہ: 12اپریل2024ء) حالی روڈ پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک منشیات فروش ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس مقابلہ امریکن کوارٹر کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت اقبال شاہ کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ملزم کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ملزم انتہائی مطلوب منشیات ڈیلر اور 9 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں کرسٹل آئیس، چرس اور اسلحہ برآمد ہوا۔