حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کا جعلی سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے لیا

news-details

حیدرآباد: (منگل:23  اپريل2024ء)   ڈائریکٹوریٹ آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کا جعلی سگریٹ کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر ریکارڈ تحویل میں لےليا ، چھاپہ جامشورو میں قائم فیکٹری پر مارا گیا

ڈائریکٹوریٹ آف اینٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ني چھاپے کے دوران فیکٹری میں کام بند کروا دیا گیا، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے انویسٹی گیشن ونگ نے ریکارڈ تحویل میں لے لیا

ذرائع کي مطابق فیکٹری وئیر ہائوس کے اندر پیٹرول پمپ کی آڑ میں چلائی جا رہی تھی، فیکٹری میں استعمال شدہ خام مال سے سگریٹ بنائی جا رہی تھی

ذرائع مطابق فیکٹری غیر رجسٹرڈ تھی، ماہانہ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری کی جا رہی تھی، فیکٹری اہم سیاسی شخصیت کی ملکیت بتائي جارهي ہے