سید ذوالفقار علی شاہ کا ڈاکٹر محمد عمر بن داؤدپوتا لائبریری کا دورہ

news-details

حيدرآباد: (منگل:30 اپريل2024ء) صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کا ڈاکٹر محمد عمر بن داؤدپوتا لائبریری کا دورہ، مختلف حصوں کا معائنہ اور طلباء سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے طلباء سے لائبریری میں فراہم کردہ سہولیات سے متعلق معلومات لیں۔

سید ذوالفقار علی شاہ کا لائبریری میں فرنیچر، نئی کتابیں، کمپیوٹرز، کتابوں سمیت تمام سہولیات فراہمی کے حوالے سے پبلشرز کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

سید ذولفقار علی شاہ نے لائیبریری کے توسیعی منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ سندھ کی لائبریریز کو آباد کرکے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں گے۔ سندھ کے لائبریریز کو جدید طرز پر بناکر طلباء کو سہولیات دیں گے۔

سید ذوالفقار علی شاہ کا مہران آرٹس کونسل اور سندھی لینگوئیج اتھارٹی حیدرآباد کا بھی دورہ کيا۔

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ کا محکمہ کی جانب سے عوام کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ کی متعلقہ افسران کو مہران آرٹس کونسل میں جاری ترقیاتی کام کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔