ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار کا مٹھی شھر کی مارکیٹوں اور منارٹیز کی عبادتگاھون کا دورہ

news-details

مٹھی: (ہفتہ:04  مئی2024ء)   ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار نے مٹھی   شھر کی مارکیٹوں اور منارٹیز کی عبادتگاھون کا دورہ کیا.

اس دوران  ایس پی تھرپارکر شبیر احمد سیٹھار واپاری ایسوسیئشن کے صدر اسلم قاٸم خانی, شامداس اور منارٹیز کی عبادتگاھوں کے منتظمین سے ملاقات بھی کی.

ایس پی تھرپارکر ئے کها که پرامن ماحول کو قائم رکھنے کے لیئے پولیس اور عوام میں ہم آہنگی ہونا لازمی ہے سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے اور مشکوک حرکتون کی بھتر نظرداری کے لیئے دکانداروں اور منارٹیز کی عبادگاہون کے منتظمین کو سی سی ٹی وی کیمراز نصب کرنے کی ھدایات کی گئی. 

تھرپارکر پولیس ہمیشہ کی طرح شھر میں امن امان کے نظام کو بھتر رکھنے کے لیئے اپنی کاوشیں جاری رکھیگی.  دورے کے اختتام پر واپاری ایسوسیئشن اور عبادتگاھوں کے منتظمین کی جانب سے علائقے میں امن قائم رکھنے کے لیئے پولیس کی جانب سے کی گئی کاوشوں پر شکریہ ادائیگی کی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن کو سراہا گیا.