آئرلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں فتح:بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے

news-details

ڈبلن: (پير:13 مئی2024ء) بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے۔ آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں فتح بابر اعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی شمار ہوئی۔ کپتان بابر اعظم نے یوگینڈا کے برین مسابا کی بطور کپتان 44 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو خاص تحفہ پیش کردیا۔ چیئرمین پی سی بی نے 45 واں ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابراعظم کو خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ میں ایک سنگ میل عبور کرنے پر بابراعظم کو مبارکباد دینے کے علاوہ آئرلینڈ کے خلاف جیت کے بعد ڈریسنگ روم میں پلیئرز کو بھی گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔