سافکو نے 100 افراد کو شرعی اصولوں کے تحت مالی خدمات فراہم کرنے کا سنگ میل حاصل کرلیا

news-details

حیدرآباد: (ہفتہ: 06  جولائی 2024ء)  سافکو مائیکرو فنانس کمپنی نے حیدرآباد، نواب شاہ اور شہداد پور میں  'یقین اسلامک فنانسنگ' کے نام سے کام کرنے والی اپنی برانچوں میں 100 کلائنٹس کو شرعی اصولوں کے مطابق مالی خدمات  کا اپنا  پہلا  سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ اس کامیابی کے اعتراف میں سافکو ہیڈ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس میں شامل سرشار عملے کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب برانچ ٹیموں، بزنس ڈویلپمنٹ آفیسرز، آپریشنز اور شریعہ کمپلائنس عملے کو  اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے ان مالیاتی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، SAFCO کے بانی اور رہنما، سلیمان جی ابڑو نے پاکستان کے مالیاتی اداروں کے اندر اس منفرد کامیابی پر روشنی ڈالی۔ ا

نہوں نے کہا،  سافکو نے شریعت کے مطابق چھوٹے  پیمانے پرمالی خدمات کی فراہمی کا اعزاز حاصل کیا ہے، جس سے ہمیں مالیاتی شعبے میں منفرد حیثیت دی ہے۔ ہم 2028 تک تمام مائیکرو فنانس اداروں کو اسلامی اصولوں پر منتقل کرنے سے متعلق شرعی عدالت کے مینڈیٹ کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔ بانی سافکو نے کہا، ہمارا مقصد شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات کو ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ اسلامی فریم ورک کے اندر مالی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ایس ایم سی ایل مینیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے کہا، "یہ سنگ میل ہماری ٹیم کی محنت اور اخلاقی معیار کے مطابق مالی خدمات کے لیے لگن کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے ڈیپارٹمینٹ شریعہ کمپلائنس کے ذریعے اپنی رسائی کو بڑھانے اور اپنے صارفین کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔

شریعہ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مفتی ارسلان مقبول نے کہا کہ مالیاتی مصنوعات کو اسلامی اصولوں کے مطابق یقینی بنانا ایک سخت عمل رہا ہے، لیکن یہ امانت اور دیانت کے لیے ضروری ہے جو ہم اپنے صارفین کے ساتھ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ کامیابی ہمارے مشن میں آگے بڑھنے کے لیے  ایک اہم قدم ہے۔ بزنس آپریشنز کے سربراہ بشیر احمد نے کہا کہ شریعہ کے مطابق مالی خدمات  100  صارفین تک فراہم  کرناصرف شروعات ہے۔ ہم اپنے صارفین کی مالی ضروریات مطابق تعاون فراہم  کرتے رہیں گے۔ تقریب میں سافکو کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اخلاقی معیار کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے اپنے  کے عزم کا اعادہ کیا۔